جینوا،27نومبر(ایجنسی) فرانسیسی حکام نے جنیوا کی اہم مسجد اور سوئٹزرلینڈ کی سب سے بڑی مسجد کے دو اماموں کے گھروں پر تلاشی لی. مسجد کی جانب سے بیان میں یہ بتایا گیا.
دونوں اماموں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں،
جو جنیوا کے اسلامی کلچرل فاؤنڈیشن کی نگرانی والی مسجد میں کام کرتے ہیں. یہ مسجد اقوام متحدہ کے احاطے کے پاس ہے.
سوئس میڈیا کی خبروں کے مطابق دونوں امام فرانسیسی سرحدی شہر Ferney-Voltaire میں رہتے ہیں. فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ حکام نے کل رات میں تلاشی لی.